اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

دہشت گردی کے خطرات : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی، عوامی ہجوم دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں سات روزکیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔

اس حوالے سے سیکریٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ، پابندی دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر عائدکی گئی ہے۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ صوبے بھر میں جلسہ،جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خطرات کے پیش نظر عوامی ہجوم دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے، جو امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دفعہ ایک سوچوالیس کا نفاذ صوبہ بھر میں ستائیس جون تک کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پورے پنجاب میں دفعہ144 لگانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلور آف دا ہاؤس پرہم سب کااستحقاق مجروح ہے، یہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں