بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

سینیٹ کمیٹی کی اسٹیشنری آئٹمز پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کی مخالفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹ کمیٹی نے اسٹیشنری آئٹمز پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، سینیٹ کمیٹی نے اسٹیشنری آئٹمز پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کی مخالفت کردی۔

کمیٹی نے سفارش کی کہ رفاعی ادارے جومیڈیکل آلات درآمد کرتے ہیں اس پرسیلزٹیکس کم کیا جائے ، سرکاری اسپتالوں کیلئے درآمد آلات پر بھی ٹیکس چھوٹ ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

درآمدکنندگان نے کہا کہ ایکسپورٹرز کےٹرن اوور پر پہلےفکس ٹیکس تھااب نارمل ٹیکس رجیم میں لایا گیا، ٹرن اوور پر ٹیکس کو فکس ٹیکس رجیم سے نہ نکالا جائے۔

اجلاس میں ریٹیلرز نے بتایا کہ ہم ٹیکس دینا چاہتے ہیں پی او ایس کے نظام میں موجود ہیں، ٹیکس کی شرح کو 15 سے بڑھا کر 18 فیصد کیا جارہا ہے، حکومت کو ٹیکس ریٹ کے بجائے ٹیکس بیس کو بڑھانا چاہیے۔

ممبر آئی آر پالیسی ایف بی آر نے بتایا کہ 18فیصد سیلز ٹیکس بڑے برانڈز پر لگایا گیا ہے، جس پر چیئرمین خزانہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ٹیکس شرح بڑھانا درست نہیں ،جو ٹیکس دے رہے ہیں ان پر بوجھ ڈالا گیا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قانون پر چلنے والوں کیلئے اس ملک میں جینا مشکل ہوگیا ہے، ہم نے خود راستے بنائے ہیں نان فائلرز کو قانونی حیثیت دی ، فائلر اور نان فائلر کا خیال ہی غلط ہے، جو فائلر بن گیا اس کی زندگی کو اجیرن بنایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک کیلئے لانگ ٹرم میں مزید خطرناک ثابت ہوگا، ملک جس طرح چلایا جارہا ہے اس طرح چلنا مشکل نظر آرہا ہے، سجو پیسہ کما رہا ہےاسی پر نظر ہے وہ حلال کما رہا ہے اور مذہب بھی اجازت دیتا ہے، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا وہ چوری کرکے ٹیکس دے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں