قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ناکامی کے باوجود ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاداب خان کو کھلانے کی وجہ بیان کردی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سابق کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ساتھ ہی شاداب خان کی جگہ ابرار احمد کو موقع نہ دینے پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
تاہم اظہر محمود نے سوال کیا گیا کہ ناقص کارکردگی کے باوجود شاداب خان ورلڈ کپ کے میچ کیوں کھیلتے رہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ شاداب مکمل پیکیج ہیں۔
اظہر محمود نے کہا کہ بیٹرز کی ناکامی کے بعد شاداب خان کو ڈراپ کرنا ہمارے لیے مشکل تھا۔
علاوہ ازیں سینئر مینجر اور سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ لیگ اسپنر اسامہ میر کو کہہ تھا کہ ٹیم میں آپ کی جگہ نہیں بنتی، شاداب کو تجربے کی بنیاد پر شامل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسامہ میر کا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے براہ راست رابطہ کرنا افسوسناک عمل تھا۔