بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں کا کے-الیکٹرک کے دفتر پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے مدراس چوک پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے کے-الیکٹرک کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

احتجاج ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اطراف کے رہائشیوں کی جانب سے کیا کیا گیا۔ شہریوں نے روڈ بلاک کر کے کے-الیکٹرک دفتر پر شدید پتھراؤ کیا۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اطراف 12 سے 15 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو کے-الیکٹرک دفتر کے باہر دھرنا دیں گے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف لیاقت ایف سی ایریا اور موسیٰ کالونی شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا۔ علاقہ مکینوں نے کے-الیکٹرک کے دفتر کے باہر مظاہرہ اور نعرے بازی کی تھی۔

علاقہ مکینوں نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ دورانیے میں اضافے پر غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔ لیاقت آباد ایف سی ایریا اور موسیٰ کالونی میں 15 سے 18 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔

علاقے میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری رہی جس سے شہری پریشان رہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں