امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی حکام سے کہا ہے کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی سے گریز کریں۔
رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی حکام کو غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے دوران لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ اپنے تنازعہ کو مزید بڑھنے سے روکنے کی ضرورت کے بارے میں بتایا۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ بلنکن نے اپنا تبصرہ اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیگبی اور اسرائیل کے اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔
امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان یہ ملاقات حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کے انتباہ کے بعد ہوئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ لبنان کے خلاف ایک بڑی اسرائیلی فوجی کارروائی کا سامنا "بغیر کسی پابندی اور بغیر کسی اصول اور کسی حد کے” کے جنگ سے کیا جائے گا۔
حزب اللہ رہنماء حسن نصر اللہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ’دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ ہم نے خود کو بدترین حالات کے لیے تیار کر رکھا ہے۔ اور کوئی بھی جگہ ہمارے راکٹوں سے نہیں بچ سکتی۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’دشمن کو ڈر ہے کہ مزاحمت شمالی اسرائیل کے خطے الجلیل میں گھس جائے گی۔یہ لبنان پر مسلط کی جانے والی جنگ کے تناظر میں ممکن ہوسکتا ہے۔