ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

سلمان خان، سوناکشی سنہا کے ہونے والے سُسر کے مقروض نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان، سوناکشی کے ہونے والے سُسر اقبال رتانسی کے مقروض نکلے۔

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم یہ انکشاف ہوا ہے کہ سلمان خان، سوناکشی کے سسر اقبال رتانسی کے مقروض ہیں۔

سلمان خان نے 2018 کی اپنی ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کہا تھا کہ اقبال ان کے بچپن کے دوست ہیں، میرے ٹین ایج (نوجوانی) دنوں میں وہ میرے لیے بینک تھے۔

- Advertisement -

دبنگ خان کے مطابق میں اب بھی ان کا 2011 روپے کا مقروض ہوں، خدا کا شکر ہے کہ انہوں نے مجھ سے اس کا سود نہیں مانگا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار نے اپنی پوسٹ میں ہنستی ہوئے ایموجی بھی لگائی تھی۔

سلمان نے مزید کہا بیٹے کے فلمی کیریئر کا آغاز کر رہا ہوں تو باپ کی پوسٹ تو کرسکتا ہوں ناں!۔

واضح رہے کہ اقبال رتانسی کنسٹرکشن اور جیولری کے کاروبار سے منسلک ہیں، جبکہ ان کی بیٹی اور ظہیر کی بہن صنم رتانسی معروف بالی ووڈ سلیبریٹی اسٹائلسٹ ہیں۔

یاد رہے کہ ظہیر کے اداکاری کیریئر کا آغاز 2019 کی فلم نوٹ بک سے ہوا، جسے سلمان خان نے پروڈیوس کیا تھا۔

 ظہیر نے سلمان خان کی  2014 کی فلم جے ہو میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں