ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

بجلی بلوں میں فکس چارجز : تاجروں نے حکومت کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تاجروں نے کمرشل صارفین پر فکس چارجز مسترد کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کردیا اور کہا زبردستی چارجز سے کاروبار مشکل ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدرانجمن تاجران کراچی جاوید شمس نے نیپرا کی جانب سے کمرشل صارفین پر فکس چارجز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کمرشل صارفین پر 2500 سے 4000 روپے تک چاجز لگائے جو ظلم ہے ، اس کو مسترد کرتے ہیں۔

جاوید شمس کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کےناخن لے، زبردستی چارجز سے کاروبارمشکل ہوجائے گا۔

- Advertisement -

انھوں نے مطالبہ کیا کہ بتایاجائےکہ نیپراکس ایجنڈےپرکام کررہی ہے؟ کمرشل اور گھریلوصارفین پر بلاوجہ چارجز لگانا ظلم ہے۔

گذشتہ روز یکم جولائی سے گھریلوبجلی صارفین کیلئے ایک ہزارروپے تک فکسڈ چارجز کی تجویز سامنے آئی تھی۔

نیپرا ذرائع نے بتایا تھا کہ مجوزہ چارجز بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ میں شامل ہیں، نیپرا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجواچکا ہے۔

گھریلوصارفین کے ٹیرف میں پہلے یہ چارجز نہیں تھے، اب ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال پر 200 روپے چارجز لگیں گے۔

ماہانہ401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے ، ماہانہ 601 سے 700یونٹ استعمال پر 800روپے اور ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے چارجز ہونگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں