اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے محمد زبیر کے انٹرویو کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محمد زبیر نے انٹرویو میں کہا قمر باجوہ نے پی ٹی آئی حکومت گرانے کا کہا، پی ٹی آئی حکومت گرا کر مجرموں کے ٹولے کو ملک پر مسلط کیا گیا، سپریم کورٹ محمد زبیر کے انٹرویو کا ازخود نوٹس لے۔
احسن اقبال کے بیان پر رؤف حسن کا کہنا تھا کہ نارووال کے جعلی ارسطونے ایک بیان دیا، جعلی ارسطو نے کہا لوگ کہتےہیں بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھاجائے، کیا احسن اقبال کو اس طرح کے بیانات دینے چاہئیں۔
مزید پڑھیں : محمد زبیر کے مبینہ لندن پلان سے متعلق اہم انکشافات
انھوں نے کہا کہ دوست ممالک جعلی حکمرانوں کو کہہ رہے ملک میں سیاسی استحکام لائیں اور یہ لوگ کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو 5سال تک قید میں رکھاجائے،اس قسم کے بیانات کی وجہ سے ملک کی صورتحال مزید کشیدہ ہوتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ چینی وفد نےان کو کہا استحکام نہ لاسکےتو سی پیک کا پروجیکٹ متاثرہوسکتا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ کل ہمارے احتجاج کے دوران پورے پنجاب میں 144 نافذ تھی، پنجاب حکومت نے کل اپنی نااہلی کا اعتراف کیا، جمہوری ملک میں ایک سیاسی جماعت کو احتجاج سے روکا جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گنہگار باہر گھوم رہے ہیں اور بے گناہ جیلوں میں ہیں، صنم ،عالیہ اور یاسمین راشد کو درجنوں دفعہ گرفتار کیا گیا، اعجازچوہدری،محمودالرشیداور ہمارے دیگر رہنما جیلوں میں ہیں، عدالت میں کیوں مقدمات کے چالان پیش نہیں کیے جاتے، اس طرح کی فسطائیت آج سے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔