بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عامر خان کے بیٹے کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ نیٹ فلکس پر ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جیند خان کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ کو عدالت سے کلین چٹ ملنے کے بعد نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی۔

جنید خان کی فلم ’مہاراج‘ کو 14 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی تاہم گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے ہندو انتہا پسند گروہ کی درخواست پر فلم کو ریلیز ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

ہندو انتہا پسند تنظیم ’بجرنگ دَل‘ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنید خان کی فلم میں سناتن دھرم کی بے عزتی کی گئی ہے جو ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ کرسکتی ہے اسی لیے فلم پر بین لگایا جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

جس کے بعد گزشتہ روز بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ میں اس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فلم ’مہاراج‘ کی نیٹ فلکس پر ریلیز پر عارضی حکمِ امتناع واپس لیتے ہوئے ریلیز کی اجازت دے دی۔

گجرات کی عدالت نے ریمارکس دیے کہ فلم میں کوئی بھی قابل اعتراض چیز نہیں ملی، اس فلم سے درخواست گزار یا کسی بھی فرقے کے مذہبی جذبات مجروح نہیں ہوں گے۔

عدالت نے مزید کہا کہ درخواست گزار کا بنیادی اعتراض یہ تھا کہ فلم کے چلنے سے ایک کمیونٹی کی بدنامی اور توہین ہوگی، عدالت سمجھتی ہے اس میں کوئی جان نہیں ہے۔

عدالت نے اس فلم کو کلین چٹ دیتے ہوئے ریمارکس دیا کہ فلم مہاراج کی بنیاد وہ واقعات ہیں جو مہاراج لیبل کیس 1862 کے تناظر میں پیش آئے اور یہ کسی کمیونٹی کے جذبات کو مجروح نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ یہ فلم ایک گجراتی مصنف سورابھ شاہ کی 2013 کی کتاب کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے جو 1862 کے مشہور ہتک عزت کیس پر تحریر کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں