بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آئی پی پیز بند کر دیں تو ملک کے اربوں روپے بچ جائیں گے، حنیف عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ آئی پی پیزبند کردیں تو ملک کے اربوں روپے بچ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی حنیف عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بہت شور ہورہا تھا کہ سولر پر حکومت ٹیکس لگارہی ہے لیکن سولر پر ٹیکس نہیں لگا، ادویات پر ٹیکس نہیں لگا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی ایمرجنسی ہے، آئی پی پیز نے اربوں کمالیے، آئی پی پیز کو بند کر دیں تو پاکستان کو اربوں روپے بچیں گے، ہم نے آئی پی پیز کو نہیں ملک کو بچانا ہے۔

بجٹ میں تنخواہ دارطبقے پر ٹیکس کی مخالفت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان ڈائریکٹ ٹیکس تو لیتے ہیں اصل مسئلہ ڈائریکٹ ٹیکسز کا ہے، ایک لاکھ 50ہزار سیلری والے پر ٹیکس لگا رہے ہیں۔

رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ جس چین کے گن گا رہے ان کا صدر آنا چاہتا تھا انہوں نے نہیں آنے دیا، جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے کچھ عناصرمفاد کی خاطر کھینچنا شروع کردیتے ہیں۔

انھوں نے پی ٹی آئی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی فورس پیدا ہوئی جس نے بد تمیزی کا کلچر دیا، ہماری سیاسی اخلاقی اقدار کی گراوٹ 2013میں شروع ہوئی، نیلسن منڈیلا ایسے نہیں بناجاتا، نیلسن منڈیلا بننے کیلئے پتھرتوڑنے پڑیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ نیلسن منڈیلا نے جب پانی مانگا تھا ان کو کیادیاگیاتھا یہ سب نے پڑھا ہے، نیلسن منڈیلا مزدوری کرتاتھا ان سے پتھرتوڑوائےجاتےتھے لیکن ہمارانیلسن منڈیلا 90فٹ کے گھر میں رہتاہے، اس کو دیسی گھی اوردیسی مرغی دی جاتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں