بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

یاسمین راشد نے جیل سے لکھے گئے خط میں کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کا جیل سے کھلا خط سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے جیل سے لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ جمہوریت کا حسن پرامن احتجاج ہے اور آئین اس کی اجازت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 لگائی گئی تاکہ عوام احتجاج میں شرکت نہ کرسکیں، ایسی پابندیوں سے آپ عوام کے دل سے بانی پی ٹی آئی کی محبت نکال سکتے ہیں؟

یاسمین راشد نے لکھا کہ اس حکومت نے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری کے علاوہ کیا دیا؟ کسان برباد ہوگیا، لوگوں کے لیے ایک وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگئی ہے۔

گزشتہ ماہ بھی یاسمین راشد نے جیل سے لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ 9 مئی کو سال گزر گیا ہے ابھی تک خواتین جیلوں میں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کسی بے گناہ کی ضمانت ہو بھی جائے تو نئے کیس میں گرفتاری ہوجاتی ہے، یہ انصاف نہیں سیاسی انتقام ہے، تحریک انصاف ایک سال سے نشانہ بنی ہوئی ہے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت بتائے بار بار ججوں کے تبادلے کون کروا رہا ہے؟ جعلی حکومت بتائے پولیس مقدموں کا ریکارڈ لے کر کیوں نہیں آتی؟

اپنے خط میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ جعلی حکومت بتائے دلائل دینے کی باری پر پراسیکیوٹر کہاں غائب ہو جاتا ہے؟

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، ہم ایک سال سے انصاف ملنے کے منتظر ہیں، ہمیں انصاف دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں