ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

آئی سی سی یہ ضرور سوچے گا……. سہواگ کا پاکستان کے باہر ہونے پر اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر وریندر سہواگ نے آئی سی سی کو اہم مشورہ دے دیا۔

کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے کہا کہ پاکستان کے باہر ہونے پر آئی سی سی یہ ضرور سوچے گا کہ پاکستان اور بھارت کو گروپ میں ایک ساتھ رکھو لیکن ایسی کوئی ٹیم نہ دو کہ وہ ہار کر آگے کوالیفائی نہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ 2007 کے ورلڈ کپ میں ایسا ہوا تھا کہ بھارت اور پاکستان الگ الگ گروپ میں تھے اور دونوں ٹیموں کے پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے پر ورلڈ کپ تقریباً ختم ہوگیا تھا۔

- Advertisement -

وریندر سہواگ نے کہا کہ امریکا سپر ایٹ مرحلے میں پہنچی ہے لیکن اب امریکا، آسٹریلیا یا دوسری ٹیموں سے کھیلے گی تو مزہ نہیں آئے گا، اگر پاکستان کی ٹیم ہوتی تو مداح بھی پہنچتے اور میچ میں لوگوں کی دلچسپی بھی ہوتی۔

سابق بھارتی بیٹر نے کہا کہ امریکا کی ٹیم پاکستان سے بہتر کھیلی ہے وہ سپر ایٹ میں بھی اپ سیٹ کرسکتی ہے۔

دوسری جانب سابق بھارتی وکٹ کیپر پارتیو پٹیل نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کی اپنی کرکٹ میں بہتری لائے، پاکستان نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، بارش کا بہانہ بنانا درست نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں باہر ہونے کے بعد سابق کرکٹرز اور کرکٹ شائقین کی جانب سے بھی شدید تنقید کی جارہی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت اور امریکا سے شکست ہوئی تھی جبکہ گرین شرٹس نے آئرلینڈ اور کینیڈا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں