بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عائشہ منزل پل پر ڈکیتی میں ملوث دونوں ملزمان پکڑے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عائشہ منزل پل پر دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹنے والے دونوں ڈکیت کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عائشہ منزل پل پر ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو شہری نے اپنے بلڈنگ سے موبائل سے بناکر شئیر کی تھی، ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے آئے عائشہ منزل پل پر چلتی ہوئی سوزوکی روک کر سبزی منڈی کے خریداروں کی تلاشی لی اور موبائل فون نقدی باسانی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

تاہم اب ایس ایس پی ذیشان شفیق نے بتایا کہ گلبرگ پولیس نے مقابلے کے بعد پل پر ڈکیتی میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کی شناخت عمران ولد گداحسین اور راشد ولد صادق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوا، ملزمان پہلے بھی اسٹریٹ کرائم کے مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں، ملزمان نے 21 جون کو سبزی و فروٹ کے تاجروں کو عائشہ منزل پل پر لوٹا تھا۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق نے مزید بتایا کہ ملزمان بیوپاریوں سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے، واردات کی ویڈیو کسی شہری نے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں