ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

شبیر جان کی بیٹی یشمیرا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف اداکار شبیر جان کی بیٹی یشمیرا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یشمیرا جان کی ڈھولکی کی تصاویر کے بعد اب نکاح کی تصاویر زیرِ گردش ہیں جس میں انہیں عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

یشمیرا جان کی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ ان کے شوہر نے بھی میچنگ جوڑا پہن رکھا ہے۔

یشمیرا کی نکاخ کی تقریب میں نکاح کی تقریب میں اشناہ شاہ، ہمایوں سعید، روبینہ اشرف، بہروز سبزواری، نبیل ظفر، شہروز سبزواری، صدف کنول، زیبا بختیار، شائستہ لودھی و دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی۔

اس سے قبل اداکارہ کی ڈھولکی کی ویڈیو سامنے آئی تھی اس موقع پر انہوں نے نارنجی رنگ کے ٹراؤزر اور کُرتے کا انتخاب کیا تھا  جبکہ انہوں نے اپنے ہاتھوں کو حنا کے رنگوں سے بھی سجایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شادی کے اس پُر مسرت موقع پر عالمی شہرت یافتہ اداکارہ بشریٰ انصاری کی گائیکی اور بہروز سبزواری کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی تھی، اس موقع پر اداکار عدنان صدیقی اور شبیر جان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں