اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

پیٹ کمنز نے ورلڈ کپ میں تاریخی کارنامہ انجام دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی پیسر پیٹ کمنز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں لگاتار دو میچز میں ہیٹ ٹرک کر کے میگا ایونٹ میں تاریخ بنا ڈالی۔

دنیائے کرکٹ میں ایسے کئی بولرز موجود ہیں جنہوں ایک سے زائد بار ہیٹ ٹرک کی ہے اور لگاتار دو میچز میں یہ کارنامہ بھی انجام دیا ہے تاہم پیٹ کمنز نے گزشتہ روز ایسا کارنامہ انجام دیا جو اب تک کوئی بھی بولر انجام نہ دے سکا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا افغانستان سے غیر متوقع طور پر میچ تو ہار کیا مگر اسی میچ میں پیٹ کمنز نے ہیٹ ٹرک کر کے ایک میگا ایونٹ میں دو ہیٹ کرنے والے پہلے بولر کا اعزاز پا لیا۔

- Advertisement -

پیٹ کمنز نے اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی اور کینگروز نے وہ میچ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت جیت لیا تھا۔

 

گزشتہ روز سینٹ ونسٹنٹ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس میں پیٹ کمنز نے لگاتار تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے افغان کپتان راشد خان، کریم جنت اور گلبدین نائب کی وکٹیں حاصل کیں اور تینوں کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوئے۔

 

سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کے بعد پیٹ کمنز دوسرے آسٹریلوی بولر ہیں جنہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کی۔

پیٹ کمنز نے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2023 کا ایوارڈ حاصل کرلیا

انٹرنیشنل کرکٹ میں پیٹ کمنز لگاتار دو میچوں میں ہیٹ ٹرک کرنے والے ساتویں کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں