ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

گھر کے سامنے نشہ کرنے سے کیوں روکا؟ کراچی میں اوباشوں کا بزرگ پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اپنے گھر کے سامنے نشہ کرنے سے روکنے پر اوباش نوجوان برزرگ شہری پر پل پڑے اور اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری نے بتایا کہ گھر کے باہر منشیات استعمال کرنے والے نوجوانوں کو اس عمل سے منع کیا، منع کرنے پر ان اوباش نوجوانوں نے مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ شہری نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں درخواست دیدی ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل کراچی میں دو دریا کے قریب ایک درجن سے زائد اوباش موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے کار سوار خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے

سی ویو سے دو دریا تک کے تفریحی مقام کچھ عرصے قبل ایک درجن سے زائد اوباش موٹرسائیکل سواروں نے کار سوار خواتین کو ہراساں کرنے کے بعد ویڈیو بنانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

ایک متاثرہ خاتون نے ہمت کرکے اوباش افراد کی ویڈیو بنالی تھی، ویڈیو مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کی جانب سے پوسٹ کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ لاہور میں خاتون کو سر عام ہراساں کرنے والے اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا، اوباشوں نے خاتون کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تھی۔

راوی روڈ کے قریب اوباشوں نے خاتون کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، خاتون نے الزام لگایا کہ اوباشوں نے گاڑی کے ساتھ موٹر سائیکل لگائی اور دروازے پر ہاتھ بھی مارا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں