ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

اسرائیلی فوج کی درندگی، زخمی فلسطینی کو انسانی ڈھال بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فورسز نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے انسانی ڈھال کے طور پر گاڑی سے باندھ دیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے جنین شہر پر چھاپے کے دوران ایک زخمی فلسطینی شخص کو فوجی گاڑی کے ہڈ سے باندھ دیا اور اسے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے دکھائی دیے۔

آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کی الجزیرہ نے تصدیق کی ہے۔

- Advertisement -

جنین کے ایک فلسطینی رہائشی مجاہد اعظمی کو دو ایمبولینسوں کے پاس سے گزرنے والی فوجی جیپ کے ساتھ باندھا ہوا دکھایا گیا۔

اعظمی کے اہل خانہ نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جنین میں چھاپہ مارا جس کے دوران وہ زخمی ہوا۔ جب اہل خانہ نے ایمبولینس کا مطالبہ کیا تو فوج نے اعظمی کو پکڑ کر اپنی جیپ کے ہڈ سے باندھا اور وہاں سے نکل گئے۔

ایک فلسطینی ایمبولینس ڈرائیور عبدالرؤف مصطفیٰ نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اعظمی کو ان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔

مصطفیٰ نے الجزیرہ کو بتایا کہ جیپ پاس سے گزری اور زخمی شخص ہڈ پر تھا، ایک بازو ونڈشیلڈ سے بندھا ہوا تھا اور بازو اس کے پیٹ پر تھا وہ ہم سے آگے نکل گئے۔ انہوں نے ہمیں مریض دینے سے انکار کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز پر فائرنگ اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے ایک مشتبہ شخص زخمی ہو گیا اور اسے گرفتار کر لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں