ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

گاڑیوں پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والے ہو جائیں ہوشیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ بنانے اور گاڑیوں پر لگا کر گھومنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے اعلان کر دیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ جعلی سرکاری نمبر پلیٹ بنانے والے اپنا کاروبار بند کر دیں ورنہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف ایف آئی آر کاٹی ہیں اور ان کے خلاف میگا آپریشن شروع کیا ہے، ایک ٹک ٹاکر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر ویڈیو بنا رہا تھا جسے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جعلی نمبر پلیٹ لگا کر پکڑا گیا وہ جیل جانے کو تیار ہو جائے، جعلی نمبر پلیٹ بنانے والی دکانوں کے خلاف بھی ایکشن ہوگا، دکانوں کو پیغام ہے اپنا کاروبار کریں۔

@arynews.officialگاڑیوں پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا، شرجیل میمن #ARYNews♬ original sound – ARY NEWS

’اب کوئی بھی گاڑی تب خرید سکے گا جب وہ رجسٹرڈ ہوگی‘

شرجیل میمن نے بتایا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں ترمیم کرنے جا رہے ہیں جس کے مطابق اب کوئی بھی گاڑی تب خرید سکے گا جب وہ رجسٹرڈ ہوگی، بغیر رجسٹرڈ گاڑی کوئی نہیں خرید سکتا، اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو 10 لاکھ تک جرمانہ دینا ہوگا۔

’منشیات کیخلاف ریپڈ رسپانس فورس بنا لی‘

صوبائی وزیر نے بتایا کہ منشیات کے خلاف ایکشن میں اب تک 137 لوگوں کو گرفتار کیا، مختلف لوگوں سے ہیروئن، آئس، ہشیش، کرسٹل اور مختلف منشیات ملی، ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے ریپڈ رسپانس فورس بھی بنالی ہے، اگر آپ کو پتا چلے کہ گلی محلے میں منشیات بک رہی ہے تو فوری اطلاع دیں ریپڈ رسپانس فورس فوری طور پر وہاں پہنچ جائے گی۔

کراچی کو 150 بسیں دینے کا مطالبہ

نیوز کانفرنس میں شرجیل میمن نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ کراچی میں اعلان کیا تھا کہ  کراچی کو 150 بسیں دیں گے لیکن افسوس بجٹ میں وہ بسیں نظر نہیں آئیں۔

انہوں کہا کہ امید ہے وزیر اعظم شہباز شریف 150 بسوں کا وعدہ پورا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں