ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

جس ارینجمنٹ سے حکومت بنی ہے ویسے ہی چلے گی، جاوید لطیف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جس ارینجمنٹ سے حکومت بنی ہے اسی ارینجمنٹ سے ہی چلے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی حکومت کے اپنے مسائل ہوتے ہیں، جو حکومت سادہ اکثریت بھی نہیں رکھتی ہو پھر مسائل بڑھتے ہیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ پنجاب میں پاور شیئرنگ ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق خبریں سامنے آئیں، سیاسی جماعتوں کو ایسے مطالبے زیب نہیں دیتے اور نہ ایسے مطالبات رکھنے چاہییں بلکہ سیاسی جماعتوں کو گورننس اور ترقیاتی کاموں کی بات کرنی چاہیے۔

- Advertisement -

(ن) لیگی رہنما نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مہنگائی کی بات کرنی چاہیے، اتحادی حصے کی بات کریں گے یا مطالبات رکھیں گے تو تاثر اچھا نہیں جائے گا، اسپیس دینے سے کسی کو اسپیس نہیں ملتی یہ عوام دیتے ہیں، یہ کہوں کہ سندھ اور بلوچستان میں مجھے اسپیس دیں تو ایسا نہیں ہوتا۔

پروگرام میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک بیانیہ بنا کر دیا جا رہا ہے، عدم اعتماد کے بدلے مدت ملازمت میں توسیع کی بات ہوئی تو پھر توسیع ملی کیوں نہیں، 2017 میں سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور ان کی ٹیم نے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے فیصلہ لیا تھا کہ نواز شریف کو اقتدار سے نکالا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو نکالنے کے بعد سے اب تک نواز شریف کی قمر جاوید جاوید یا سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، پہلی توسیع میں حتمی فیصلہ نواز شریف کا نہیں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں