محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کاامکان ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی موسم شدید گرم رہے گا، شام یارات میں آندھی چلنے کاامکان ہے۔
اے آر وائی نیوز کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر،مری،گلیات اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، وزیرستان، ڈی آئی خان میں جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
چترال،دیر،سوات،ایبٹ آباد،بالاکوٹ،مانسہرہ میں بارش کاامکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپورخاص،بدین اورحیدر آباد میں بارش کاامکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔اس کے علاوہ جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، سرگودھا، لاہور میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
کراچی میں چند گھنٹوں میں 10 افراد کی پرُاسرار موت
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،خضدار، لسبیلہ، بارکھان، ژوب،شیرانی، کوہلو،موسیٰ خیل میں بارش کا امکان ہے۔