ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

تاجروں نے اضافی گندم برآمد کرنے کے لیے حکومت سے اجازت طلب کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تاجروں نے اضافی گندم برآمد کرنے کے لیے حکومت سے اجازت طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت ملک میں 3.9 ملین ٹن اضافی گندم موجود ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو اچھی قیمت نہیں مل رہی، اس سلسلے میں چیئرمین سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان مزمل چیپل نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک خط لکھ کر گندم برآمد کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔

انھوں نے خط میں لکھا کہ حکومت گندم، آٹا اور میدہ کی برآمد کی فوری اجازت دے، ملک میں ڈھائی لاکھ ٹن آٹا، ڈھائی لاکھ ٹن میدہ اور پانچ لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی گنجائش موجود ہے، پاکستان اس اضافی پیداوار کی ایکسپورٹ سے بین الاقوامی منڈی میں داخل ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

حکومت نے چینی کی برآمد کیلیے طریقہ کار طے کر لیا

مزمل چیپل نے بتایا کہ اضافی گندم کی برآمد کے لیے حکومت سے بات چیت جاری ہے، اس سے کسانوں کو اچھی قیمت ملے گی اور ملک کے لیے زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا، کیوں کہ ملک میں 32 ملین ٹن ضروت کے مقابلے میں 36 ملین ٹن سے زائد گندم کے ذخائر موجود ہیں۔

انھوں نے کہا 31.4 ملین ٹن پیدوار اور 4.6 ملین ٹن کے کیری فارورڈ اسٹاک ملا کر 36 لاکھ ٹن سے زائد کے ذخائر ملک میں موجود ہیں، اگر ان اضافی ذخائر کو برآمد نہ کیا گیا تو اسٹاک ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت گندم کے بڑے سپلائرز کی فصل آنے میں وقت ہے، اس لیے گندم کی برآمد کا یہی اہم وقت ہے، اضافی گندم کی برآمد سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس بھی بہتر ہوگا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں