ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکیل کی ضمانت خارج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انسداددہشت گردی عدالت نے خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکیل کی ضمانت خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت میں خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکلاکی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

انسداددہشت گردی عدالت کےجج طاہر عباس سپرا نےسماعت کی ، درخواست گزاروں کی جانب سے ریاست حسین آزاد ایڈووکیٹ، سردار مصروف ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا پیش ہوئے جبکہ مقدمے میں نامزد ملزم عثمان ریاض گل اور دیگر بھی عدالت پیش ہوئے۔

- Advertisement -

عدالت نے پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت خارج کرتے ہوئے دیگرپی ٹی آئی وکلاکی ضمانت کنفرم کردی۔

یاد رہے عثمان ریاض گل، فتح اللہ برکی،زاہدبشیرڈار نے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

واضح رہے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر احاطہ عدالت میں تشدد پر پی ٹی آئی وکلا کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ خاور مانیکا کو مکا مارا گیا،دھکا دے کر نیچے گرایا گیا، ان پر 20 سے 25افراد نے حملہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں