لندن: بادشاہ چارلس کی چھوٹی بہن شہزادی این حادثے میں زخمی ہوگئیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بکنگھم پیلس نے شہزادی کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
بکنگھم پیلس نے بیان میں واضح کیا کہ شہزادی این کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور وہ اسپتال میں داخل ہیں۔ اس متعلق بادشاہ چارلس کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
- Advertisement -
شاہی خاندان نے شہزادی کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
حادثہ اتوار کی شام گیٹکام پارک اسٹیٹ میں پیش آیا تھا۔ اگرچہ زخموں کی اصل وجہ غیر مصدقہ ہے لیکن علاقے میں گھوڑے موجود تھے۔ ان کی طبی ٹیم نے کہا کہ سر کی چوٹیں گھوڑے کے سر یا ٹانگوں کے ممکنہ اثر سے مطابقت رکھتی تھیں۔
شہزادی این کی عمر 73 سال ہے اور بطور شاہی رکن خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔