معروف گلوکار اور سیاسی پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے حالات بدلنے کے لیے وہ آخری چانس ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں ان کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے، گلوکار اور سیاسی رہنما جواد احمد نے انکشاف کیا کہ وہ اکیلے ایسے سیلبرٹی ہیں جنھوں نے سیاسی جماعت بنائی ہے، جو بھی سیاست میں آتا ہے اسے اپنی عزت کو بازار میں لانا پڑتا ہے۔
انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہ اکستان کے حالات کو اگر بدلنا ہے تو وہ واحد اور آخری موقع ہیں، مجھ جیسا بندہ شاید اب دوبارہ نہ آئے۔
جواد احمد نے کہا کہ سیاسی پارٹی بنانے کے لیے پیسہ لگانا پڑتا ہے اور لوگوں کی تنقید بھی برداشت کرنی پڑتی ہے، سیاسی پارٹی بنانا بالکل بھی آسان نہیں۔
گلوکار نے کہا کہ اس ملک کی اشرافیہ اسے لوٹ کر کھا رہی ہے، پاکستان کے حالات خراب ہونے پر یہی اشرافیہ جائیدادیں بیچ کر ملک سے راہ فرار اختیار کریں گے۔
عمررسیدہ گلوکار نے اپنی اہمیت باور کراتے ہوئے کہا کہ ان کے جیسا بندہ دوبارہ نہیں آئے گا، اس وقت جو بحران درپیش ہیں اس سے ملک ٹوٹ بھی سکتا ہے۔