جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

گرمی یا کچھ اور؟ کراچی میں مزید 7 لاشیں ملی ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں پرُاسرار طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی۔

ریسکوحکام کے مطابق شہرِقائد کے مختلف علاقوں سے آج بھی 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں اور مرنے والوں کی عمریں 35 سے 60 سال کے درمیان ہیں۔

ممکنہ طور پر زیادہ تر افراد نشے کے عادی تھے۔ لاشیں ضابطےکی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشن، پھر سردخانےمنتقل کر دیں۔

- Advertisement -

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جامع کلاتھ، گولیمار، سپرہائی وے، گلستان جوہر اور لانڈھی سے 5 افراد کی لاشیں ملیں، سرجانی کنیز فاطمہ سوسائٹی بلاک 8 کے قریب سے ایک تشددزدہ بوری بند لاش ملی۔ ایک شخص کی لاش فیڈرل بی ایریاکریم آباد سے ملی۔

لاشوں کی شناخت کا عمل کیا جا رہا ہے۔ مرنے والوں میں چند افراد نشے کے عادی ہیں اور ممکنہ طور پر شدید گرمی سےفوت ہوئے۔ گزشتہ روز بھی کراچی کےمختلف علاقوں سے 10افرادکی لاشیں ملی تھیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں