شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ شادی کرکے بہت خوش ہوں، زندگی بدل گئی ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ اور ’حبس‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار فیروز خان کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فیروز خان کسی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔
اس موقع پر صحافی نے اداکار سے دوسری شادی سے متعلق سوال پوچھا جس کے جواب میں فیروز خان نے کہا کہ ’الحمدللہ شادی کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے، میں بہت خوش ہوں، زندگی بدل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ سب یہ خوبصورت عمل کریں اور اسے بہترین انداز میں نبھائیں۔
واضح رہے کہ فیروز خان نے یکم جون کو اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرکے مداحوں کو دوسری شادی کی اطلاع دی تھی، اداکار کی دوسری اہلیہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں اور ان کا نام زینب ہے۔
یاد رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے سلطان کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی فاطمہ کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔