اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

’فوجی آپریشن کی ماضی میں بھی ضرورت تھی اب بھی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن کی ماضی میں بھی ضرورت تھی اب بھی ہے ماضی میں سوات، ملاکنڈ میں آپریشن کے سوا چارہ نہیں تھا۔

جہلم میں گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضاگیلانی نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کے اقدام کو ہمیشہ سراہا ماضی کے 20 لاکھ آپریشن متاثرین کیمپوں میں موجود ہیں۔

سیاسی معاملات پر انہوں نے بتایا کہ ن لیگ سے صلح ہو گئی ہمارے  اعتراض کو دور کیا گیا ہے ہم کسی کی خواہش پر وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بن سکتے، کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی کرےگی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بہتر ماحول ملے گا تو مستقبل کیلئے بہتر فیصلےکریں گے، معاشی صورت حال کنٹرول کرنے کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ حکومت مضبوط ہو، نئی پارٹیاں بنتی ہیں تو بنیں ہماری کسی پارٹی کیلئے کوئی رائےنہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سی پیک اور چین پر پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں متحد ہیں، خیبرپختونخوا کے کچھ لوگ وفاقی حکومت کو دھمکیاں دیتے ہیں اس پرنو کمنٹس۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں