اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

عزم استحکام آپریشن کے مخالف دہشتگردوں کے ساتھ ہیں، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عزم استحکام آپریشن کے مخالف دہشت گردوں کے ساتھ ہیں۔

نجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن نے قومی اتفاق رائے پارہ پارہ کیا، ملکی سالمیت کے خلاف ایوان میں نعرے لگائے گئے، آپریشن کا معاملہ پارلیمان میں بھی آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں ملٹری آپریشن نامنظور کے نعرے لگائے گئے، صوبہ میں امن کے لیے آپریشن کر رہے ہیں،  یہ آپریشن کسی خاص طبقہ کے خلاف نہیں دہشت گردوں کے خلاف ہو رہا ہے، اگر یہ آپریشن نامنظور ہے تو یہ دہشت گردوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

- Advertisement -

وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن پہلے بھی ہوئے جن کے اچھے اثرات سامنے آئے، دہشت گردی میں کمی آئی اور امن قائم ہوا۔

اس سے قبل چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن کی ماضی میں بھی ضرورت تھی اب بھی ہے، ماضی میں سوات، ملاکنڈ میں آپریشن کے سوا چارہ نہیں تھا۔

یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کے اقدام کو ہمیشہ سراہا، ماضی کے 20 لاکھ آپریشن متاثرین کیمپوں میں موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں