اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا ہے ، اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کا امکان بھی ہے۔
اجلاس میں عالمی ادارہ خوراک کی شپمنٹ افغانستان بھجوانے کیلئے این اوسی اور پیرروشن انسٹی ٹیوٹ کےپہلےریکٹرکےتقررکی منظوری دی جائے گی۔
اسلام آباد میں ورچوئل یونیورسٹی کی اراضی کے حصول کی بھی اجازت دی جائے گی ، اس کے علاوہ متروکہ وقف املاک بورڈکےچیئرمین کی تقرری اور وزارت مذہبی امور، سعودی وزارت میں ایم اویو پر دستخط کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
بہاولپور کے مرحوم امیرکی جائیداد سےمتعلق عمل درآمدکمیٹی کی تشکیل اور فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے تقرر کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔