ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

ہنٹر بائیڈن نے بریت کیلئے نئے ٹرائل کی درخواست دائر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

صدارتی الیکشن سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، صدر بائیڈن نے بیٹے کو سزا سے بچانے کے لئے کوششیں تیز کردیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں ماہ اسلحہ کیس میں جیوری نے ہنٹر بائیڈن کو قصور وار قرار دیا تھا، ہنٹر بائیڈن نے مقدمے میں بریت کیلئے نئے ٹرائل کی درخواست دائر کردی ہے۔

ہنٹر بائیڈن کے وکلانے نئی درخواست میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا، سپریم کورٹ نے رواں ہفتے مقدمے میں اسلحہ رکھنے کو آئینی حق تسلیم کیا تھا، ہنٹر بائیڈن کیخلاف ٹیکس فراڈ کے مقدمے کی سماعت کا آغاز ستمبر میں ہوگا۔

- Advertisement -

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن ایک تقریب میں اپنی جگہ کھڑے کھڑے اچانک سُن ہو گئے، واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

امریکی صدر کی عمر اب اُن کی مشکلات میں اضافہ کرتی جا رہی ہے، وہ چلتے چلتے اکثر لڑ کھڑا جاتے ہیں، سیڑھیوں سے لڑھک جاتے ہیں اور کبھی کبھی بیٹھے بیٹھے یا کھڑے کھڑے ’سُن‘ ہو جاتے ہیں۔

لاس اینجلس میں انتخابی مہم کے لیے عطیات جمع کرنے کے ایک ایونٹ کے دوران جو بائیڈن حاضرین کی طرف تکتے رہے اور اِس حالت میں کئی سیکنڈ گزر گئے۔

تب سابق امریکی صدر براک اوباما آگے بڑھے اور ہاتھ تھام کر اُنھیں یاد دلایا کہ اب اُنھیں اسٹیج سے اترنا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ہم نے امریکا سے ہتھیاروں کی ترسیل تیز کرنے کے لیے بار بار کہا لیکن صرف وضاحتیں ملیں، نیتن یاہو

ناقدین بڑی عمر کے باعث حواس پر دباؤ کی روشنی میں ان کی صدر کے منصب کے لیے اہلیت پر سوال اٹھا رہے ہیں جب کہ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن سُن نہیں ہوئے تھے بلکہ وہ تالیوں کا لطف اٹھاتے ہوئے حاضرین سے انٹرایکشن کر رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں