رواں ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم نے کہاں اپنی کارکردگی سے سب کے دل جیتے وہیں افغان اوپنرز نے بابر اور رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان نے کرکٹ کی سپر پاور آسٹریلیا کو شکست دینے اور پہلی بار کسی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر کے دنیا کو اپنی کارکردگی سے حراین کر دیا وہیں افغان اوپنر ابراہیم زردان اور رحمان اللہ گرباز نے پاکستانی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور رضوان کی پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔
بنگلہ دیش کے خلاف ابراہیم زردان اور رحمان اللہ گرباز نے پہلی وکٹ کے لیے 59 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کی، اس کے ساتھ ہی افغان اوپننگ جوڑی ورلڈ کپ کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹنر شپ رنز بنانے والی جوڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔
افغان اوپنرز نے پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کے ریکارڈ پر قبضہ کیا۔ دونوں نے 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 411 رنز بطور پارٹنرز بنائے تھے جب کہ رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے رواں ورلڈ کپ میں 442 رنز بطور اوپننگ جوڑی بنا لیے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی یہ افغان جوڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اب تک ہونے والے 9 ایڈیشن میں 4 ففٹی پلس شراکت قائم کرنے والی پہلی اوپننگ جوڑی بھی بن گئی ہے جب کہ دونوں کے درمیان تین سنچری پارٹنر شپ بھی بنیں اور یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔
ریزرو ڈے نہیں، انگلینڈ، بھارت کا سیمی فائنل بارش کی نذر ہوا تو کیا ہوگا؟