ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

کینیا میں ٹیکسوں میں اضافے پر پارلیمنٹ کو آگ لگا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کینیا کےدارالحکومت نیروبی میں ٹیکسوں میں اضافے کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس پر دھاوا بول دیا اور عمارت کے ایک حصے کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نے پتھراؤ کر کے عمارت کے شیشے بھی توڑ دئیے۔

- Advertisement -

صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج طلب کر لی گئی۔ نیروبی پولیس نے رکاوٹیں توڑ کر پارلیمنٹ میں گھسنے والوں پر گولیاں چلا دیں۔

ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے 10 افرادہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس سےجھڑپوں کےدوران کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف کینیا بھر میں پرُتشدد احتجاج جاری ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے صدر ولیم روٹو کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں