اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

سُوناکشی سنہا کی نند نے انہیں رُلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بالی ووڈ کی دبنگ گرل سُوناکشی سنہا کو ان کی نند نے ایسا کام کیا کہ اداکارہ افسردہ ہوگئیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سُوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 7 برس کی طویل دوستی کے بعد آخر کا 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

سُوناکشی سنہا رخصتی کے بعد جب اپنی سسرال پہنچیں تو دولہا کی بہن نے اور دیگر گھر والوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

- Advertisement -

شادی کی ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہے میاں ظہیر اقبال کی بہن کی جانب سے سُوناکشی کو ہار پہنایا جارہا ہے، اس منظر میں واضح ہے کہ اداکارہ آبدیدہ ہوگئیں۔

اس کے علاوہ انسٹاگرام ویڈیو میں ظہیر کی قریبی دوست جنت واسی لوکھنڈ والا بھی اداکارہ سُوناکشی سنہا کے گلے میں پھولوں کی مالا ڈال رہی ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جنت واسی نے لکھا کہ میرے بھائی کی شادی ہوگئی ہے۔ مبارک ہو‘ پا اور سونا میں آپ دونوں کے لیے بہت خوش ہوں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

شادی کی تقریب کے فوراً بعد انہوں نے ایک ساتھ انسٹاگرام پر یادگار لمحات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، ان لمحات کو ان کے عزیز و اقارب نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

خوشی کے موقع پر نوبیاہتے جوڑے نے منفی تبصرے اور تنقید سے بچنے کیلیے انسٹاگرام پوسٹ کا کمنٹ سیشن بند کردیا تھا۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے انسٹاگرام پر اپنے مشترکہ بیان میں لکھا تھا کہ 23 جون 2017 کو ہم نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں پیار دیکھا اور اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں