بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ کے تشہیری ایونٹ کے دوران پرابھاس کے مداحوں سے معافی مانگ لی۔
جنوبی بھارت کی تلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف ہدایتکار ناگ اشوین کی سائنس فکشن فلم کالکی 2898 کا ٹریلر جاری کیا گیا جس میں امیتابھ بچن اور پرابھاس کے درمیان ایکشن سے بھرپور لڑائی کے مناظر فلمائے گئے ہیں۔
اس موقع پر امیتابھ نے مزاحیہ انداز میں پرابھاس کے مداحوں سے کہا کہ وہ فلم دیکھنے بعد انہیں قتل نہ کریں اور وہ اس پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہیں، سپر اسٹار پرابھاس نے اس موقع پر امیتابھ کی باتوں پر مسکراتے ہوئے کہا کہ سر ہم سب آپ کے مداح ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی بھارت کی تلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف ہدایتکار ناگ اشوین کی سائنس فکشن فلم کالکی 2898 AD جمعرات 27 جون کو تھیٹر پر ریلیز ہوگی۔
اس فلم میں تیلگو سپر اسٹار پرابھاس، بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، کمل ہاسن، دیپکا پدوکون، دیشا پٹانی اور دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔