بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کنگنا رناوت نے حلف برداری سے قبل لگژری رہائش گاہ مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ و نو منتخب رکن لوک سبھا کنگنا رناوت نے رکنیت کے حلف سے قبل غیر معمولی درخواست کی وجہ سے سرخیوں میں جگہ بنا لی۔

کنگنا رناوت فی الحال پارلیمانی اجلاس میں شرکت کیلیے دہلی میں مہاراشٹرا سدن میں قیام پذیر ہیں، تاہم انہوں نے عام سے کمرے میں رہنے کے بجائے لگژری رہائش گاہ کا مطالبہ کیا جہاں نوکر چاکر جیسی سہولیات میسر ہوں۔

شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر طنزیہ انداز میں لکھا کہ اگر کنگنا رناوت خود کو اتنا اہم سمجھتی ہیں تو انہیں صدر کی ریائش گاہ راشٹرپتی بھون میں رکھا جائے۔

سنجے راوت نے نو منتخب ممبران کے پروٹوکول کی نشاندہی کرتے ہوئے وضاحت کی کہ مستقل رہائش کا انتظام نہ ہونے کی صورت میں انہیں عارضی طور پر ریاستی ایوانوں یا ساڈان میں جگہ دی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ بہار کے ممبران پارلیمنٹ بہار سدن میں رہتے ہیں، اتر پردیش سے آنے والے اتر پردیش بھون میں اور مہاراشٹر کے ممبران مہاراشٹر سدن میں رہتے ہیں۔

کانگریس کی سابق وزیر یشومتی ٹھاکر نے اس بات پر زور دیا کہ کنگنا رناوت کی پارلیمانی پروٹوکول سے لاعلمی ان کی غیر معمولی درخواست سے واضح ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں