کراچی : حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1249 ویں سالانہ عرس کا آغاز ہوگیا، تین روزہ عرس 29 جون تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کا 1294 واں عرس شروع ہوگیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھا کر تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے ملک و قوم کی سلامتی ، استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی ، عرس 29 جون تک جاری رہے گا۔
- Advertisement -
ملک بھرسے زائرین کی بڑی تعداد عرس میں شرکت کیلئے پہنچنا شروع ہوگئی ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
زائرین کیلئے واک تھروگیٹ نصب کئے گئے ہیں اور گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے جگہ مخصوص کردی گئی ہیں، صوفی بزرگ کے 3 روزہ عرس کے دوران محفل سماکاخاص اہتمام کیا گیا ہے۔