افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سفر سیمی فائنل میں شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا تاہم سینئر بلے باز محمد نبی نے ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا۔
پہلے سیمی فائنل میں افغان مڈل آرڈر بلے محمد نبی کھاتہ کھولے بغیر صفر پر آؤٹ ہوئے۔ انہیں ربادا نے بولڈ کیا اور یہ میگا ایونٹ میں چوتھا موقع تھا جب وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
یوں کسی بھی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں محمد نبھی دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے بلے باز کا ٹیگ اپنے ساتھ لے گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ان کے ہم وطن گلبدین نائب کے پاس تھا جو تین بار کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے تھے۔
محمد نبی افغانستان کے وہ بلے باز ہیں جو اپنے ملک کی جانب سے کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ (8 بار) صفر پر آؤٹ ہوکر ناکام ونامراد واپس لوٹ چکے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل بے خوف ہوکر کھیلیں گے، بھارتی کپتان
واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل کیلیے کوالیفائی کیا۔