گایانا: دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 68 رنز کے سے شکست دے کر بھارت نے تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے اپنی جگہ پکی کرلی۔
بھارت نے تیسری بار آئی سی ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے جہاں اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا، دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی بیٹنگ اس میچ میں بے بس نظر آئی اور 172 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 17ویں اوور میں 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
انگلینڈ کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، ہیری بروک 25 اور کپتان جوز بٹلر 23 رنز بناسکے، اس کے علاوہ جوفرا آرچر نے آخر میں 21 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی، لیام لیونگ اسٹون 11 رنز بناپائے۔
بھارت کی طرف سے کلدیپ یادیو اور اکشر پٹیل نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جسپریت بمراہ نے 12 رنز دیکر 2 وکٹیں اپنے نام کیں، اکشر پٹیل کو عمدہ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس سے قبل گیانا میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا۔
کپتان روہت شرما نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، سوریا کمار یادیو 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، ویرات کوہلی 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
View this post on Instagram
ہاردک پانڈیا 23 اور رویندرا جڈیجا 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عادل رشید، جوفرا آرچر، سیم کرن اور ریس ٹوپلی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
اس سے قبل انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر روہت شرما الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
View this post on Instagram
بھارت اور انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
View this post on Instagram
روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، کوشش کریں گے اچھا اسکور بنائیں۔
جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں کوشش ہوگی کہ بھارت کو کم رنز تک محدود رکھیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ دوسرا سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم 29 جون کو جنوبی افریقہ سے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گی۔