بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’کبھی  میں کبھی تم‘ کی پہلی قسط کب نشر ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

انتظار کی گھڑیاں ختم، اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی پہلی قسط 2 جولائی کو نشر کی جائے گی۔

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اداکار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں بشریٰ انصاری، عماد عرفانی، جاوید شیخ ودیگر شامل ہیں۔

کبھی میں کبھی تم کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اسے فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی نے پروڈیوس کیا ہے۔

رومانوی ڈرامے کے کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ شائقین طویل عرصے بعد جذبات سے بھرپور منفرد رومانوی کہانی کو چھوٹی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

ڈرامے کو ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا، ناظرین فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کی جوڑی کو چھوٹی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں