بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عمر ایوب نے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے نام خط میں مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے خط ٹوئٹ کر دیا جس میں انہوں نے کہا کہ بطور سیکرٹری جنرل استعفیٰ قبول کرنے پر بانی پی ٹی آئی کا شکرگزار ہوں، میں نے استعفیٰ 22 جون کو بانی اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو بھیجا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ شبلی فراز صاحب نے بانی کو آج جیل میں ملاقات کے دوران میرا پیغام پہنچایا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرپارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فیملی ممبران، ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے بانی اور پارٹی کیلئے انتھک محنت اور بہادری سے کام کیا۔

عمرایوب مستعفی ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے انصاف نہیں کر پا رہا اس لیے کسی اور شخص کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل نامزد کیا جائے۔

خط کی کاپی پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں