بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ڈاکوؤں کی فہرست جاری، انعامی رقم مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: سندھ پولیس نےحیدرآباد رینج کےڈاکوؤں کی فہرست جاری کر دی۔

 پولیس کی جانب سے جاری کر دہ فہرست میں شامل 42 خطرناک ڈاکوؤں کی گرفتاری پر انعام بھی رکھا گیا ہے۔

ان 42 خطرناک ڈاکوؤں کو زندہ یا مردہ پکڑنے پر کروڑوں روپے انعام مقرر ہے۔

جامشورو میں 12، مٹیاری میں18، دادو میں 11، ٹنڈوالہٰیار میں ایک ڈاکو شامل ہے۔ لسٹ وزارت داخلہ اورسندھ پولیس نےجاری کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سکھر رینج کے بعد حیدرآباد رینج میں بھی سخت آپریشن  جلدشروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں