سرگودھا: مستقبل میں امریکی ڈالر اوپر جانے کے حوالے سے بڑی پیش گوئی سامنے آگئی ، یہ پیش گوئی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنی ضمانت منظور ہونے پر اے ٹی سی میں مچلکے جمع کرادیے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر نے بجٹ کے بعد صورتحال کے حوالے سے کہا کہ ہمارے دورمیں بجلی کایونٹ 17 روپے تھا اب 100 روپے سے اوپر جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ امپورٹ روکنے کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ 275 روپے پر ہے، جلد آپ دیکھیں گے امریکی ڈالر ساڑھے 300روپے سے اوپر چلا جائے گا۔
ان کا اپنے استعفیٰ کے حوالے سے کہنا تھا کہ دونوں عہدوں پرتوجہ نہیں دےسکتاتھااس لیے جنرل سیکرٹری شپ سے استعفی دیا، اپوزیشن لیڈر اور جنرل سیکرٹری شپ دونوں فرائض ادا نہیں کر سکتا۔
اپوزیشن لیڈر نے پارٹی میں اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں۔