اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر دوسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بارباڈوس میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 177 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

- Advertisement -

ہینرک کلاسن کی 52 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کوئنٹن ڈی کاک 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیوڈ ملر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان ایڈن مارکرم اور ریزا ہینڈرکس 4، 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمراہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

 بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے تھے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ویرات کوہلی نے 59 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور دو چھکے شامل تھے، اکشر پٹیل 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

شیوم دوبے 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان روہت شرما 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، رشبھ پنت بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، سوریا کمار یادیو 3 رنز پر ربادا کا نشانہ بنے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

رویندرا جڈیجا 2 رنز بنا کر نورکیانے کو وکٹ دے بیٹھے، ہاردک پانڈیا 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج اور اینرک نورکیانے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، مارکو جینسن اور کگیسو ربادا ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر ایڈن مارکرم الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے، یہاں ایک میچ کھیل چکے ہیں، کنڈیشن کا اندازہ ہے، ٹیم کو یہی پیغام ہے اچھی کرکٹ کھیلیں، امید ہے زبردست مقابلہ ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo)

جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے، پوری ٹیم پراعتماد ہے کہ ٹرافی جیتیں گے۔

ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے کوشش کریں بہترین کھیل پیش کریں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ بھارتی ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں