بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نواز اور شہباز شریف کا پسندیدہ لفظ نان فائلر ہے، شبر زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ نواز اور شہباز شریف کا پسندیدہ لفظ نان فائلر ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی فائلر اور نان فائلر کی اصطلاح نہیں یہ اصطلاح ہی غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بطور چیئرمین ایف بی آر افسران کو کہا تھا کہ جہاں بھی نان فائلر لکھا ہے وہ لفظ نکال دیں۔

شبر زیدی نے کہا کہ جب پانامہ لیکس معاملہ کھلا تو اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے پیسہ لانے کا کہا، میں نے ان سے کہا کہ ایک ڈالر تک نہیں آئے گا۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بیرون ملک سے پیسہ لانے کے لیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کروائی اور پیسہ لانے والوں کو ان کا سورس نہ پوچھنے کا کہا گیا۔

شبر زیدی نے مزید کہا کہ پہلے پیسہ لانے والوں سے سورس نہ پوچھنے کا کہا لیکن بعد میں ٹیکس لگادیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں