محکمہ موسمیات نے گزشتہ دو روز کے دوران بارش کی پیشگوئی کی اور کئی مقامات پر بارش ہوئی تاہم آج کی پیشگوئی کے مطابق شہر قائد میں بارش کا امکان نہیں۔
کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار ہے تاہم آج بارش کا امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود اور موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم شدت 42 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔
آج دن کے وقت درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہونے کے باعث شہر میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے۔