لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور ایئرپورٹ کی روزانہ بندش کے اوقات کار جاری کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مون سون سیزن میں ایئر پورٹس کے اطراف پرندوں کی بھرمار کی وجہ سے سی اے اے نے ایک نوٹم جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ایئر پورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹم کے مطابق لاہور ایئر پورٹ کے دونوں رن وے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہیں گے، ایئر پورٹ کی روزانہ 3 گھنٹے بندش کا اطلاق 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہوگا۔
فضائی میزبان کو سانس لینے میں دشواری، غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بذریعہ نوٹم ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو بھی اس سے آگاہ کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ ہنگامی صورت حال میں رن وے طیارے کی لینڈنگ کے لیے دستیاب ہوگا۔