ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیت کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز پانے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے خوشی میں میدان میں ہی بھنگڑے ڈالے۔
ورلڈ کپ جیتنا ہر ٹیم کی خواہش ہوتی ہے اور جب کوئی ٹیم یہ ٹرافی جیتتی ہے تو پھر اس کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔ ایسا ہی ایک دلفریب نظارہ ہمیں گزشتہ سب ویسٹ انڈیز کے برج ٹاؤن باربا ڈوس کے میدان میں دیکھنے کو ملا۔
جنوبی افریقہ کو جیسے ہی 7 رنز سے شکست دے کر بھارتی ٹیم نے دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تو ٹیم کے ہر کھلاڑی کی خوشی دیدنی تھی۔
اس موقع پر ٹیم کے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں نے یک جان ہوکر جیت کا جشن منایا اور میدان میں ہی بھنگڑے ڈالے۔ جس کی ویڈیو آئی سی سی نے بھی انسٹا گرام کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیں تو سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
اپنا آخری ورلڈ کھیلنے اور بھارت کو دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بنا کر اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے سینئر کرکٹر ویرات کوہلی اور نوجوان کرکٹر ارشدیپ نے دلیر مہندی کے مقبول عام گیت ’’تنک تنک تو، تنک تنک تو، تارا را‘‘ پر ڈانس کیا جس کا ساتھی پلیئرز نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔
View this post on Instagram
ایک اور ویڈیو میں آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا نے ورلڈ کپ ٹرافی پچ کے درمیان رکھ کر مختلف پوز دیے اور پھر ٹرافی کو اٹھا کر کاندھے پر فخر اور خوشی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے چلتے ہوئے دکھائی دیے۔
View this post on Instagram
اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں بھارتی کرکٹ فینز اپنی بے انتہا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بھنگڑے کو ان کے دل میں ہونے والے جشن کے مماثل قرار دے رہے ہیں۔
بھارتی کپتان نے جیت کا جشن چھوڑ کر سب سے پہلے کس کی فون کال سنی