بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے اضافے کا اطلاق کب سے ہوگا؟ وزیر خزانہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نان فائلز کیلیے سزا تک جا رہے ہیں جبکہ مالی گنجائش ہوئی تو تنخواہ دار طبعے کو ریلیف دیں گے۔

محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا فیصلہ درست تھاریٹیلرز پر ٹیکس 2022 میں ہی لگ جانا چاہیے تھا، ریٹیلرز پر ٹیکس جولائی سے نافذ العمل ہو جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کے تحت اس وقت ملک میں بیالیس ہزار ریٹیلرز کی رجسٹریشن ہو چکی ہے نئی پنشن اسکیم پر کل سے اطلاق ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ نان فائلرز کیلیے سزا تک جا رہے ہیں جبکہ فائلر کی اختراع سمجھ نہیں آتی اسے ختم کریں گے، اس میں کوئی شک نہیں کہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ بڑھا ہے لیکن جیسے ہی کوئی مالی گنجائش ہوئی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر زیادہ سے زیادہ لیوی ستر روپے ہوگی جس کا اطلاق کل سے نہیں ہو رہا

محمد اورنگزیب نے یہ بھی بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے، جولائی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی امید ہے، مائیکرو اکنامک استحکام کیلیے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مائیکرو اکنامک اسٹیبلٹی لڑکھڑا گئی تو معیشت کو بڑا نقصان ہوگا، ہماری خواہش ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، امریکی قرارداد کے جواب میں پارلیمنٹ کی قرارداد آئی ایم ایف پروگرام پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں