ماضی کے عظیم کرکٹرز کی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت کے سابق سپر اسٹارز ہفتہ 6 جولائی کو مدمقابل ہوں گے۔
انگلینڈ میں ہوانے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس میں 6 ممالک میزبان انگلینڈ سمیت پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی لیجنڈ کرکٹرز پر مشتمل ٹیمیں سائیڈ چیمپئنز کے نام سے شریک ہوں گی
ٹورنامنٹ کا آغاز بدھ 3 جولائی کو نارتھمپٹن اسٹیڈیم انگلینڈ میں ہوگا۔ فائنل میچ 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان 6 جولائی کو شیڈول ہے، جس کے ٹکٹ ایک ماہ قبل ہی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوچکے ہیں۔
اس ایونٹ میں ماضی میں دنیائے کرکٹ میں اپنے شاندار کھیل سے دھاک بٹھانے والے پاکستانی آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی، بھارتی اسٹار یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن، ایان بیل، آسٹریلیا کے بریٹ لی، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سمی اور جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین، جیک کیل جیسے نامور لیجنڈز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا مکمل شیڈول۔