پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔
پر عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں ویرات کوہلی کیساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک دلچسپ پیغام کھلاڑی کے نام لکھا ہے۔
View this post on Instagram
عاصم اظہر نے لکھا کہ ’ کوہلی بھائی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشلنز کرکٹ کے اپنے اس سفر کو کنگ کی طرح مکمل کرنے پر آپکو بہت بہت مبارک ہو، کرکٹ کے متوالے کے طور پر آپکو اپنی آنکھوں کے سامنے کھیلتا ہوا دیکھنا کسی نعمت سے کم نہیں تھا‘۔
’’ جو کچھ بھی آپ نے اس کھیل کیلئے آج تک کیا ہے اس کے لیے شکریہ، یہ ریٹائرمنٹ لینے کا ایک بہترین انداز ہے، ورلڈ کپ جیتنے کی بہت مبارکباد، آپ کو پاکستانیوں کی جانب سے ڈھیروں پیار‘‘۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔